Tuesday January 21, 2025

اِن ہائوس تبدیلی ،پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے گروپ کو وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش کر دی گئی

لاہور : پیپلز پارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی کے گروپ کو ڈیل کی پیشکش کر دی۔اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے اِن ہاؤس تبدیلی آئے۔انہوں نے پروگرام دی لاسٹ آور میں اینکر پرسن یاسر رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے اندر ایک گروپ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کوشش کرتے ہیں، آپ کو پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں سپورٹ کریں گے۔آپ کے اندر سے کوئی بندہ وزیراعظم بن جائے، پھر کچھ عرصے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔تحریک انصاف کے ان لوگوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔اس گروپ کے ساتھ تین ملاقاتیں ہوئیں۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ آصف زرداری پی ٹی آئی کے اندڑ ڈینٹ ڈالنا چاہتے تھے مگر اُن ارکان نے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ ان سے حکومت نہیں چلے گی اور وقت نے میری بات کو سچ ثابت کیا ہے۔

ہوسکتا ہے آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ جائیں پارٹی کوئی بھی ہو وہ ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔ اسد عمر

منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے آصف زرداری کو گھیرے میں لے لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ان ہائوس تبدیلی سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ ’’ انشاء اللہ بہتر ہو گا ‘‘۔ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں سمجھتاہوں ، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا ، میں تو چاہتاہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے ، یہ نامعقول ہیں ، پہلے دن سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی اور اب تاریخ نے بھی ثابت کر دیاہے یہ نا اہل ہیں اور نکمے ہیں ، لانگ مارچ سے متعلق اصف زرداری کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔

ویڈیو اور بلیک میلنگ کیس ، لڑکی اور لڑکے کے عثمان مرزا کو پہچاننے سے انکارکے بعدوفاقی حکومت نے زور دار اعلان کر دیا

مزید بارشوں اور برفباری کیلئے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے دو سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

FOLLOW US