Monday January 20, 2025

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

سڈنی: بگ بیش لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا جشن منانے کا نیا اور انوکھا اندازہر کسی کو پسند آرہا ہے۔ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ملبورن سٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں،آج کھیلے جانے والے میچ میں انہوں نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے طریقے سے جشن منایا،جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ویڈیو میں حارث رؤف کو وکٹ لینے کے بعداپنی جیپ سے سینٹی ٹائزر نکال کر ہاتھ پر ملنے کی ایکٹنگ کرتے اور پھر جیب سے ماسک نکال کر منہ پر لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں اب تک متعدد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جس کے باعث کورونا ایس او پیز کو کافی سخت کردیا گیا ہے۔

’مسلمان ڈیٹ نہیں کرتے، شادی کرتے ہیں‘، معروف شادی ایپ کو کس قانونی تنازع کا سامنا ہے؟

میرے مرنے کے بعد اپنے تمام طبی اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کرتی ہوں ۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا اعلان

تحریک انصاف کو دوسرا بڑا دھچکا، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کی جانب سے نہ لڑنے کا اعلان کر دیا

FOLLOW US