دبئی : متحدہ عرب امارات میں محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کا 11 واں ایڈیشن اتوار کو ایک شاندار تقریب میں اپنے فاتحین کا جشن منائے گا جہاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو دبئی ایکسپو میں عالمی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 11ویں محمد بن راشد المکتوم کری ایٹو اسپورٹس ایوارڈ کے فاتحین کو ایوارڈ دینے کی تقریب اتوار کو دبئی ایکسپو 2020ء میں دبئی ایگزی بیشن سینٹر کے ساؤتھ ہال 1A-1C میں ہوگی جہاں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان کو کرکٹ کی دنیا کے صف اول کے ممالک میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، وہ پاکستان کی اس ٹیم کے کپتان تھے جو 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فاتح بنی تھی۔ ایک متاثر کن اسپورٹس آئیکون کے بعد وہ اب بطور وزیر اعظم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، بالعموم کرکٹ کی حیثیت کو بڑھا رہے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے پاکستانی معاشرے کو بااختیار بنا رہے ہیں ، آج ملک کی 221 ملین آبادی میں سے نصف خود کو کرکٹ کے شائقین کے طور پر پہچانتی ہے اور تقریباً 42 ہزار کھلاڑی باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش ٹھکرا دی
سال 2019ء میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 639 ملین ڈالر کے ایک اہم اقدام کا آغاز کیا ، جس کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو اسکالرشپ اور ہنر کی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ، جس میں کھیلوں میں اسکالرشپ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی 4000 سے زائد یونین اور ویلج کونسلوں میں سے ہر ایک میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹو، محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ انعامی رقم اور زمروں کے لحاظ سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے اور کھیلوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے لیے وقف کردہ پہلا ایوارڈ ہے ، دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی طرف سے سپانسر کردہ یہ ایوارڈ قومی اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم کی صدارت میں منعقد کیا گیا اور کھیلوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی سطح کو سپورٹ اور بلند کرنے کے لیے ملکی قیادت کی ہدایات کی ترجمانی کرتا ہے۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا ترانہ تاخیر کا شکار، حیران کن وجہ سامنے آگئی