Monday January 20, 2025

وزیراعظم کی پیپلز پارٹی پر تنقید ،شازیہ مری نےجوابی حملہ کرتے ہوئےسنگین الزام عائدکردیا

کراچی: ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نےوزیراعظم کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئےکہاہےکہ عمران خان کی بھٹوخاندان سے پرخاش پرانی ہے، بھٹو شہید نےعمران خان کےوالد کوکرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے نکالا تھا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے الجزیرہ ٹی وی کو دیئےجانےوالےانٹرویو میں بھٹو خاندان پر سنگین الزامات لگانےپر سخت ردعمل کااظہار کرتےہوئےشازیہ مری کاکہنا تھا کہ عمران خان مذہب کے پیچھے چھپنےکی ناکام کوشش کررہےہیں،عمران خان کی خوشحالی چندےمیں خرد برد اور کرپشن کی داستان ہے۔شازیہ مری نےکہا کہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو 30 سال پیچھے دھکیل دیا ہے،عمران خان عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانے کے وعدے پر بھی ثابت قدم نہیں رہے ۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ایک خطرناک ٹیم ۔بھارتی کپتان کا بڑا انکشاف۔پاکستانی شائقین خبر پڑھ کر اپنی ٹیم پر فخرمحسوس کریںگے

یادرہےکہ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین کو کرپٹ قرار دیا اورکہا کہ بھٹو اورشریف خاندان سیاست نہیں خاندانی نظام قائم کرناچاہتے ہیں جبکہ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی دونوں خاندان ہیں،میں بینظیر اور نواز شریف دونوں کو جانتا تھا، وہ دونوں کرپٹ تھے تو جب انہیں اقتدار ملا تو انہوں نے پیسہ بنانا شروع کردیا،یہ دو مک مکا کیے بیٹھے خاندان تھے، درحیققت یہ سیاسی جماعتیں نہیں ہیں بلکہ خاندانی اجارہ داری والی جماعتیں ہیں، جن کی قیادت ملک کے اندر ہی رہتی ہے، ان کے خلاف لڑنا ایسا ہی تھا جیسے مافیا کے خلاف لڑنا کیونکہ انہوں نے مک مکا کر رکھا تھا، ان کے پاس پیسہ تھا وہ ریاستی وسائل استعمال کرتے تھے ان کے خلاف جدو جہد کرنا مشکل تھا۔

حکومت کون کونسی اشیا پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے جارہی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم عمران خان نےالجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہر چیز کھول کر بیان کردی ، دنیا کو بھی واضح پیغام دے دیا

FOLLOW US