Sunday November 24, 2024

حکومت کون کونسی اشیا پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے جارہی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی : ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے مگر اس سےقبل مختلف اشیاء کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی جو کہ اب ختم کررہے ہیں۔ کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹٰیکس وصولی کا نظام بہتر بنا رہے ہیں۔ لوگ باہر سے سائیکل، آئی فون، مشین، را مٹیریل اور دیگر اشیا منگواتے ہیں، ان تمام اشیا پر دی گئی چھوٹ واپس لے رہے ہیں۔ درآمدی اشیا جیسے تیل گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم حکومت مہنگائی کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، فکسڈ تنخواہ والے مہنگائی سے پریشان ہیں، تاہم کھانے پینے کی چیزوں پر حکومت قیمت نیچے لائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےالجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہر چیز کھول کر بیان کردی ، دنیا کو بھی واضح پیغام دے دیا

ملک میں بڑھتے گیس بحران پر ان کا کہنا تھا کہ گیس نہ آنے کی وجہ ماضی میں گیس کا بےجا استعمال ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ گيس کی فراہمی کو يقينی بنايا جائے، چند مہينوں ميں گيس کی کمی ہوئی ہے۔ ہمارا اور ٹيکسٹائل انڈسٹری کا تنازع چل رہا ہے، ٹیکسٹائل والوں کا کہنا تھا کہ عام صارفین کی گیس روک کر ہمیں دیں، حالانکہ انہیں عام صارف سے زیادہ سستی گیس مل رہی ہے، اندازہ ہے کہ گیس سلینڈر مہنگا ہے، ایک گیس سلنڈر پورے مہینے کے بل کے برابر ہوتا ہے۔

کراچی میں دھماکہ، تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

FOLLOW US