Monday January 20, 2025

کراچی میں دھماکہ، تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

کراچی : شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک پر سیوریج لائن میں دھماکہ ہوا جس کے باعث نالے پر موجود عمارت میں قائم نجی بینک تباہ ہو گیا ۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو ئے ہیں ۔عالمگیرخان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ سیوریج لائن میں ہوا جس سے نجی بینک سمیت قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

کم ترین اننگز میں 25 ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں، بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

تین ماہ بعد گھر آنے پر بیٹیوں نے ثقلین مشتاق کا کیا حال کیا ؟ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

FOLLOW US