Monday January 20, 2025

طلال چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں، وہ پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتے شاہد خاقان نے طلال چوہدری سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

اسلا م آباد : طلال چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے لیگی رہنما اور سابق رکن اسمبلی طلال چوہدری سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی چینلوں کے پروگرام میں شاہد خاقان سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اچھے تعلقات ہیں لیکن لیگی رہنما طلال چوہدری کی جانب سے آصف علی زرداری پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ طلال چوہدری پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتے۔طلال چوہدری اور آصف علی زرداری میں بہت فرق ہے۔ہماری پارٹی میں لاکھوں لوگ ہیں بے شک وہ رکن اسمبلی تھے۔اینکر کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ طلال چوہدری کو جانتے ہیں نا؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بالکل جانتا ہوں،لیکن اگر وہ کوئی بات کرتے ہیں تو وہ پارٹی کی نمائندگی نہیں ہوگی۔

او آئی سی میں شرکت کے لیے افغان وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ، وہ اجلاس میں کیا بات کریں گے ، اہم خبر سامنے آگئی

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

ن لیگ کے کروڑوں ممبر ہیں۔ہماری پارٹی کسی کے بارے میں گھٹیا بات نہیں کرتی۔انہوں نے کہا طلال چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ،وہ پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتے۔جبکہ د وسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں اپنے غیر اخلاقی بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری بارے غیر اخلاقی بیان نہیں دینا چاہیے تھا ۔ اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں اس بیان پر افسوس ہے، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن یہ بیان پیپلز پارٹی کے شریف خاندان کے بارے میں کہے گئے نازیبا جملوں کا رد عمل تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے بیان کے پیچھے نہ چھپے بلکہ یہ بتائے کہ پیسے سے ووٹ کیوں خریدی ۔

ن لیگ کی 2 جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے، اعتزاز احسن کا دعویٰ یہ وہی دو جرنیل ہیں جن کا اب نام نہیں لیا جاتا

پورے تین دن چھٹیاں۔وفاقی حکومت کا فیصلہ، سرکاری ملازمین اور طلبا کی موجیں ہو گئیں

FOLLOW US