Sunday November 24, 2024

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی

پشاور : بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے، 16 ماہ کے دوران بی آر ٹی بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی، یومیہ مسافروں کی تعداد بھی 2 لاکھ سے زائد رہنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف نے بی آر ٹی کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 1 سال 4 مہینے ہوگئے ہیں۔ اس منصوبے کی بدولت عوام کو سستا،ماحول دوست اورآرام دہ سفر فراہم کیا جارہا ہے۔ رواں سال 10 لاکھ شہریوں میں زو کارڈ تقسیم کئے گئے، خواتین کی سفری شرح بی آر ٹی بسوں کیوجہ سے 2 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوگئی۔ محمد علی سیفکے مطابق بی آر ٹی ایکسپریس روٹ میں بھی اضافہ کیا گیا تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔2 لاکھ 20 ہزار افراد یومیہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں جبکہ 360 جدید سائیکلز سے بھی طلبہ مستفید ہورہے ہیں۔

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

واضح رہے کہ حال ہی میں بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا پہلا ٹرانزٹ منصوبہ پشاور بی آر ٹی اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ “خیبرپختونخواہ حکومت کو خاص کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جن کی خصوصی محنت کے باعث پشاور بی آر ٹی کو عالمی سطح پر بہترین پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے مینشن کیا گیا ہے۔ پشاور بی آر ٹی نے ایک جدید نظام کے ذریعے لوگوں کی آمدورفت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرنے والے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اس اہم اعزاز کے حصول پر پشاور بی آر ٹی کی خصوصی تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ گزشتہ برس اگست میں آپریشنل کیا گیاتھا۔ صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی سروسز کامیابی سے جاری ہیں، جلد ہی پشاور بی آر ٹی بسوں پر یومیہ سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

خود ہی بات کرنی ہوتی ہے تو آئینے کے سامنے بیٹھ کر پروگرام کیا کریں، فواد چوہدری کا شاہ زیب خانزادہ کو مشورہ

شمالی کوریا میں11روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی

FOLLOW US