اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کے بیانات کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضع کیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے ۔پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔یہاں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق بتایا تھا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے آئندہ کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔تاہم محمد زبیر نے مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کردی ۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اُن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے
کرس گیل کی چھُٹی ، کرکٹ کا نیا بادشاہ محمد رضوان بن گئے ، ویسٹ انڈین کرکٹر سے بڑا اعزاز چھین لیا
کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جب بنی تو بڑی متحرک تھی، اور حکومت کو بھی ٹف ٹائم دیا گیا، پی پی کے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم کمزور ہوئی اور حکومت کو موقع مل گیا، میرا خیال ہے کہ آئندہ سال میں حکومت مزید کمزور جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، معاشی طور پر صورتحال بدل رہی ہے جو حکومت کو مزید کمزور کرے گی۔
دوائیوں کا کورس مکمل ہوا۔۔؟ باؤ جی کب واپس آرہے ہیں،تاریخ کا اعلان کردیاگیا،تیاریاں تیز ، بڑی خبر