Sunday November 24, 2024

معروف گلوکار کو جنید صفدر کی شادی میں گانا گانے کے لیے 75 لاکھ روپے دئیے جائیں گے

لاہور :سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈیل ہونے کی دیر ہے، پھر تو نوازشریف پیدل بھی پاکستان آ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے نواسے کی شادی ہونے والی ہے۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان جنید صفدر کی شادی میں فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے لیے انہیں 75 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اتنی غربت چھائی ہوئی ہے تو دوسری طرف اتنی مہنگی شادیاں ہو رہی ہیں۔ فرسٹ کلاس ٹکٹ دئیے جائیں گے، جہازوں میں لوگ آئیں گے،شادی پر اربوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ تین بار وزیراعلیٰ رہنے والے سیاستدان بھی مشہور گلوکارہ کے پاس جا کر گانے سنا کرتے تھے۔

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں

جب کہ ہمارے تین بار رہنے والے وزیراعظم بھی آج سے چار سال قبل ڈیفینس گئے اور کہا کہ اپنی جوانی کا گانا سنائیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ستمبر میں ختم ہوجائے گی معروف ماہر علم نجوم ’ ماموں‘ نے یہ پیشگوئی کی تو پھر کیا ہوا؟ ناقابلِ یقین واقعہ

امریکہ کو بڑا دھچکا، روس کے بعد فرانس بھی کھل کر چین کی حمایت میں سامنے آگیا

FOLLOW US