Thursday May 23, 2024

امریکہ نے پاکستان کو اپنا ایٹمی پروگرام روکنے کا کہہ دیا ،،پاکستانی حکومت کیا کرتی رہی؟؟انتہائی تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو میزائل اور جوہری پروگرام روکنے کا پیغام دینا شرمناک ہے ۔ منگل کو شیری مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ کا ایلس ویلز کے ذریعے پاکستان کو اپنے میزائل اور جوہری پروگرام کو روکنے کا پیغام دینا شرمناک ہے ٗاس کے برعکس امریکہ بھارت کے میزائل اور جوہری پروگرام بشمول بلیسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے میں بھارت کی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔ امریکہ نے خطے کے اندر جوہری ریس کو تیز کردیا ہے یہ حیران کن ہے کہ ہمارا دفتر خارجہ اس پر ابھی تک خاموش ہے۔

FOLLOW US