Sunday November 24, 2024

انتہا پسندوں کیخلاف ملک گیر آپر یشن وقت کی ضرورت بن چکا ہے: عنازہ احسان

لاہور: گور نر پنجاب کی ایڈوائزراور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عنازہ احسان نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے ،انتہا پسندوں کیخلاف بھی ملک گیر آپر یشن وقت کی ضرورت بن چکا ہے ،کوئی شک نہیں پوری قوم انتہاپسندی کے خلاف ایک پیج پر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ داران بھی دہشت گرد ہیں ان کوحکومت ہر صورت آئین وقانون کے مطابق نشانہ عبرت بنائے گی ‘موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمران پر یقینی رکھتی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ گور نر ہاوس میں مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب کی ایڈوائزرعنازہ احسان نے کہا کہ جیسے دہشت گردی کسی ملک کے لیے تباہ کن ہوتی ہے ایسے ہی انتہا پسندی بھی تباہی ہے جیسے پاکستان سے دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کا روں کا ختم ہوچکا ہے وقت آچکا ہے

سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں موجود محمدحفیظ، عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر آگئی

کہ پاکستان کے کونے کونے سے انتہا پسندوں اور انکے سہولتوں کاروں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ انتہاپسند ملک وقوم کے دشمن ہیں انکو ایک لمحہ کے لیے بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ ایڈوائزر عنازہ احسان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے اور پولیس سمیت متعلقہ ادارے ذمہ داروں کو انکے انجام تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کو انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے حکومتی اداروں کی مکمل سپورٹ کریں ۔

وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی ایسی انوکھی منطق پیش کردی کہ وزیراعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں

FOLLOW US