کراچی: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں طلبہ نہیں بلکہ بھیڑ اور بکریاں نظر آتی ہیں جبکہ سندھ میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی۔ سندھ میں 70 فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مراد سعید نے کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین بہت جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن کراچی شہر کو پیپلز پارٹی نے خراب کر دیا ہے اور ہم اگر سوال کرتے ہیں تو یہ ناراض ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سندھ میں کام کرے تو ان کو کرپشن کا موقع نہیں ملے گا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیا۔ سندھ میں تعلیم اور صحت کی بھی ابتر صورتحال ہے۔
کارگل جنگ میں جب بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا تو رات 9 بجے کون کپکپا رہا تھا؟
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی اپنائی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں چینی 90 روپے لیکن کراچی میں 140 روپے فی کلو ہے جبکہ کراچی میں وفاق کے فنڈ سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 440 روپے اور پنجاب میں 11 سو روپے کا ہے۔ وفاقی حکومت آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی بھی دے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہر شہری کے پاس صحت انصاف کارڈ کی سہولت موجود ہے۔
“اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اس اداکارہ کے کہنے پر بنائیں” گرفتار ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف