Sunday January 19, 2025

این اے 133 کا انتخاب پنجاب کی سیاست کا رُخ تبدیل کر دے گا

لاہور: حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی خاصی پرجوش ہیں جب کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ جیت ان کا مقدر ہو گی۔اگرچہ حلقے میں ن لیگ کا ووٹ بینک زیادہ ہے تاہم سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ این اے 133 کا انتخاب آنے والے وقت میں پنجاب کی سیاست کا رخ ضرور تبدیل کرے گا۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ این اے 133 کے الیکشن نے پی پی کو اس قدر طاقت دینی ہے کہ اس کے بعد بہت ساری شخصیات اور لوگ پیپلز پارٹی کا رُخ کریں گے۔اس حلقے میں جیت ن لیگ کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خانیوال کی صوبائی سیٹ پر ن لیگ کا امیدوار مضبوط ہے ، رانا سلیم جیت جائے گا۔جبکہ دو روز قبل ن لیگ کے سابق نائب صدر آصف رضا بیگ، ان کی اہلیہ ریحانہ آصف، کونسلر چوہدری منظور سپرا، رانا نعیم، ریحانہ آصف، شاہد رضا جعفری نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مریم نواز شریف نے 15 روز کیلئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں روک دیں لیکن کیوں ؟ بڑی خبر

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،رانا فاروق سعید،اورثمینہ گھرکی کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے 21ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،عوام اس صورتحال میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کو کیوں نہ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ،حکومت وقت مکمل طور پر ناکام ہے،این اے 133کی صورتحال لاہور شہر سے بہت بد تر ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اتنا برا حال کسی اور شہر کا نہیں دیکھا ،35برس (ن) لیگ نے بھی حکومت کی،صاف سڑکیں انہوں نے اپنے لیے بنائیں ،پیپلز پارٹی جب گھر گھر اور کونے کونے سے نکلے گی تو پتہ چلے گا۔ حکومت کمزور اور نادار طبقے کے ساتھ نہیں کھڑی آ ج(ن )لیگ اور پی ٹی آئی ناکام ہو چکی ہیں۔میڈیا سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوٹا اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں جاتا ہے،اب شامل ہونے والے حر ہیں۔ الیکشن کرانا الیکشن کمشن کا کام ہے فنڈز نہیں روکے جا سکتے۔

سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں غیرملکی شہری قتل، لاش کو آگ لگا دی گئی

ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا، علاج کے لیے پیسے جوڑتا باپ موت سے جا ملا، دکھی ماں کی ایسی داستان جس نے سب کو رُلا دیا

FOLLOW US