Friday April 19, 2024

سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں غیرملکی شہری قتل، لاش کو آگ لگا دی گئی

سیالکوٹ: وزیرآباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اورراجکوفیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر کو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی۔ سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی، سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ موقع پر سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کو انتہائی دردناک قراردیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلو سے تفتیش کی جائے اور ان لوگوں کیخلاف ایکشن لیں جنہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیاجبکہ سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کاکہناتھاکہ ابتدائی تفتیش کے بعد تفصیلات میڈیا کیساتھ شیئرکی جائیں گی۔

ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا، علاج کے لیے پیسے جوڑتا باپ موت سے جا ملا، دکھی ماں کی ایسی داستان جس نے سب کو رُلا دیا

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

نیٹ فلکس کی سب سے مشہور سیریز ’ منی ہائسٹ ‘ کے سیزن 5 کا دوسرا حصہ آج کس وقت ریلیز کیا جائے گا ؟ وقت کا اعلان ہو گیا

News Source: DailyPakistan

FOLLOW US