Monday January 20, 2025

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر راجا پرویز اشرف کو جرمانہ کردیا، راجا پرویز اشرف وضاحت کیلئے پیش نہیں ہوئے ،جس پر انہیں 49 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک سمیت دیگر فریقین کو این اے 133 کی انتخابی مہم کے دوران پیسے بانٹنے کی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا اور متعلقہ فریقین کو وضاحت کیلئے طلب کیا تھا، لیکن راجا رپرویز اشرف وضاحت کیلئے پیش نہ ہوئے جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انہیں 49 ہزار500 روپے جرمانہ کردیا ہے اور تین روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چندہ اکٹھا کرکے بینرز وغیرہ بناتے ہیں، ان کو ویڈیو ویڈیو کھیلنے دیں ہم ووٹ ووٹ کھیلتے ہیں، ویڈیو آڈیو کی سیاست ن لیگ اور پی ٹی آئی کرتی ہے۔ پیسے بانٹنے کی ویڈیو میں نے بھی دیکھی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ سسٹم کا شکار رہی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز 28 نومبر کو الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو کا نوٹس لے لیا تھا، ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کی تھیں، اس سلسلے میں چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر ویڈیو گردش میں ہے، ویڈیو میں ووٹرز میں پیسے تقسیم اور حق میں ووٹ دینیکا حلف لیا جارہا ہے، ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس ویڈیو کا فرانزک کرائیں اور صداقت معلوم کریں۔ ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی لاہور اور آئی جی ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کرائیں اور ویڈیو میں موجود افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کریں، اس عمارت کی بھی شناخت کریں جہاں یہ غیرقانونی اقدام ہوا اور غیرقانونی حرکات میں ملوث شخص کو گرفتارکریں۔

امریکی عوام مہنگائی سے پریشان، جوبائیڈن نے کرسمس ٹری پر اتنے پیسے خرچ کرنے کا اعلان کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

خیال رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز سے قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکن محمد عارف نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی والے حلقے میں ووٹوں کی خریداری کر رہے ہیں۔محمد عارف کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حلف لیکر ووٹر کو 2 ہزار روپے دے رہے ہیں۔

’جنہے لاہور نئی ویکھیا، او جمیا ای نئی‘،ثانیہ مرزا بھی لاہور کے گُن گانے لگیں

FOLLOW US