Monday January 20, 2025

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے، آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کے لیے گاڑیاں مانگتے رہے۔شوکاز میں پوچھا گیا کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دئیے۔کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نے بطور رکن پی اے سی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگر الزامات لگائے، اس کا ثبوت دیں، آپ نے الزام لگایا کہ امین اسلم سے لڑائی کے باعث زرتاج گل آئیں۔شوکاز میں ریاض فتیانہ سے کہا گیا کہ الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔

امریکی عوام مہنگائی سے پریشان، جوبائیڈن نے کرسمس ٹری پر اتنے پیسے خرچ کرنے کا اعلان کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

پی ٹی آئی احتساب و انضباطی کمیٹی نے ملک امین اسلم کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی،زرتاج گل امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی ،گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔انہوںنے کہاکہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوا۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔) ملک امین اسلم نے حکومتی وزراء کے درمیان گلاسکو میں جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا اور ملک امین اسلم نے جھگڑے کی خبروں کے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا

’جنہے لاہور نئی ویکھیا، او جمیا ای نئی‘،ثانیہ مرزا بھی لاہور کے گُن گانے لگیں

FOLLOW US