Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں میدان خالی چھوڑ دیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں میدان خالی چھوڑ دیا۔پی ٹی آئی نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد جب کہ ٹربیونل اور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ جانے کے لیے 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔عدالت جائیں گے تو انتخابی مہم نہیں کر سکیں گے۔جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حلقے میں 40 ہزار بوگس ووٹ ہیں،ان کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی۔

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9روپے اضافہ ، وفاقی وزیر کےا علان نے عوام کے ہو ش اڑا دیئے،فی لیٹر کتنے کا ملے گا ؟جانیے

4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے۔ سو پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جبکہ سو پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہونگے۔ ضمنی انتخابات کے لیے 54 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔حلقے میں 831 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گئے۔ 436 پولنگ بوتھ مردوں کے جبکہ 395 پولنگ بوتھ خواتین کے ہونگے۔ حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔یہاں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 133کے ضمنی انتخاب میں رینجرز تعینات کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ الیکشن کمیشن نے رینجرز کی تعیناتی کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل ہونگی ۔ پولنگ سکیموں کی حتمی فہرست 20نومبر کو پبلک ہوگی ۔

گزشتہ سال وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

FOLLOW US