پشاور : پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹے تک بڑھ گیا جس سے عوام کو کھانا پکانے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پشاور اور نواحی علاقوں میں گیس بندش کا سلسلہ جاری ہے ، کوہاٹ روڈ کے مختلف علاقوں میں روزانہ 19گھنٹے تک گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے کوہاٹ روڈ،ورسک روڈ اورباڑہ روڈ میں گیس لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور،باڑہ روڈ کے علاقوں میں صبح سے رات تک گیس نہیں ہوتی، پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی 6تا 8گھنٹے گیس پریشر کم رہتا ہے ۔
اسلام دشمن بھارتی صحافی کو دبئی مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں