Tuesday January 21, 2025

موٹروے پر ٹول ٹیکس کیوں بڑھایا جارہاہے؟ حامد میر کے سوال پر حکومتی رہنما نے وجہ بتا دی

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے ڈیجٹیل میڈیا پر ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا ہے کہ موٹروے پر ٹول پلازہ فیس نواز شریف کے نجی کمپنی سے معاہدے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔اینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اندھا دھند اضافہ کیا جا رہا ہے ایک سال میں ایک سو روپے اور تین سال میں پانچ سو روپے سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ جی ٹی روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس لیے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان زمینی سفر موٹروے سے ہی ممکن ہے جو ہوائی سفر کے برابر ہے۔حامد کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے جواب دیا کہ ‘پچھلے 3 سال میں 118 ٹول پلازہ جو NHA کے پاس ہیں اس پر موجودہ حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا ۔ M2 کا معاہدہ ۲۰۱۵ میں نواز شریف نے ایک نجی کمپنی کے ساتھ ۲۰۳۵ تک کیا جسکے مطابق ہر سال ٹول ٹیکس میں 10% اضافہ ہوگا ۔کراچی حیدرآباد موٹروے کا معاہدہ بھی اس طرح ۲۰ سال کے لئے گیاہے’۔

ن لیگی خاتون رہنما سینیٹر نزہت صادق کے گھر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ہلہ بول دیا ، کیا کچھ لوٹ کر لے گئے ؟تفصیلات جانئے

شادی کو کئی سال ہو گئے ، 2 بچے بھی ہو گئے مگر اب اپنی بیوی کو طلاق دینے والے عامر خان کرینہ کپور کیساتھ کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ حیران کن خبر

فواد چوہدری نے فنڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر فافن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی

FOLLOW US