Sunday January 19, 2025

عین سردیوں کے آغاز پر ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

کراچی : عین سردیوں کے آغاز پر ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے، نئے ذخائر سندھ میں کھوری واہ مغربی کے مقام پر دریافت ہوئے، 41 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس برآمد ہونا شروع۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی سب سے زیادہ پیداوار والے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ سندھ کے علاقے کھوری واہ میں چند روز کے دوران گیس کے ذخائر کی دوسری دریافت ہوئی ہے۔ چند روز قبل سندھ کے علاقے کھوری واہ جنوبی سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ جب اب تازہ ترین پیش رفت میں گیس کے نئے ذخائر سندھ میں کھوری واہ مغربی کے مقام پر دریافت ہوئے ہیں۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق اس مقام پر 22 ستمبر کو گیس کی تلاش کے لیے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی تھی اور اب تقریباً 2 ماہ کی کھدائی کے بعد ذخائر کی دریافت میں کامیابی حاصل ہوئی۔

خوشاب : توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگا کر بینک منیجر کوقتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا

2 ماہ کے دوران 2 ہزار 853 میٹر گہری کھدائی کی گئی جس کے بعد اب کھوری واہ گیس کنویں سے 41 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس برآمد ہونا شروع ہو گئی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بلوچستان میں بھی قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5 ماہ کی محنت کے بعد گیس ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مغلکوٹ فارمیشن پر جندران ویسٹ ایکس 1 سے گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل نے اس مقام پر 19 مئی 2021 کو کھدائی کا عمل شروع کیا اور 5 ماہ کے عرصے کے دوران 1627 میٹر تک کی کھدائی کی گئی۔ اس قدر گہرائی میں کھدائی کرنے کے بعد بالآخر مذکورہ سائٹ سے گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ مذکورہ کنویں سے کنڈنسٹ کے ساتھ ساتھ 2.391 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہو گی ۔

ہمیں پیغام دیا گیا کہ عمران خان کے ساتھ گزارا کر لیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بڑا انکشاف کر دیا

دوسری جانب ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل و ایل این جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد حکومت نے مقامی طور پر تیل،گیس اور ایل پی جی کی پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ در آمدات پر انحصار کم کرکے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے بلکہ توانائی کی ملکی ضروریات کے بڑے حصہ کو مقامی وسائل سے پورا کیا جاسکے۔
حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل اور ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر تیل و گیس کی تلاش میں سرگرم مقامی کمپنیوں کو توانائی کی پیداوار میں اضافے کی ہدایات دی ہیں۔ مقامی کمپنیوں کو رواں مالی سال کے دوران 2 کروڑ90 لاکھ بیرل خام تیل، 1.47 ٹریلین کیوبک فیٹ گیس اور 9 لاکھ 17 ہزار 717 ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کرنے کے اہداف دیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ مالی سال مقامی کمپنیوں نے دو کروڑ70لاکھ بیرل خام تیل، 1.27 ٹریلین کیوبک فیٹ گیس اور 7لاکھ64ہزار ٹ سے زائد ایل پی جی کی پیداوار حاصل کی تھی ۔

حسن علی سب سے آگے نکل گئے نیا ریکارڈ قائم ۔ کتنے سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی۔ شعیب اخترکاریکارڈ بھی توڑ دیا

FOLLOW US