Sunday April 28, 2024

تحریک انصاف کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا۔۔ اہم ترین رکن اسمبلی اور وزیرنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

نوشہرہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم پی اے قربان خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے 14 ایم پی ایز کے پریس کانفرنس میں صوبائی رابطے کے وزیر عبدالحق نے وزارت اور تحریک انصاف سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے وزارت عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر لعنت بھیجنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں نظریاتی کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور پرویز خٹک کے جائز اور ناجائز کام کی حمایت کرنے والے تحریک انصاف کا حصہ ہے جبکہ نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کرنے کیلئےان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے حالانکہ پرویز خٹک ہارس ٹریڈنگ کے بے

تاج بادشاہ ہے اور صوبے میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پرویز خٹک نے رکھی ہم نے نہ پہلے ہارس ٹریڈنگ کی اور نہ آئندہ کریں گے۔

FOLLOW US