Sunday April 28, 2024

کیا آپ عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں؟؟اتنے لاکھ روپے ساتھ لے آئیے ۔۔۔ تحریک انصاف نے کپتان سے ملاقات کی اتنی قیمت مقرر کر دی کہ خود پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کا غصہ اپنی انتہا کو پہنچ گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصا ف عمران خان ان دنوں لندن کے دورے پر موجود ہیں۔جہاں تحریک انصاف نے ان سے ملاقات کے خواہشمند حضرات کےلئے ملاقات کی بھاری بھرکم قیمت متعارف کرا دی ہے۔ مقامی نیوز ویب پورٹل کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف لندن نے عمران خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر صدر پی ٹی آئی لندن نے عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے قیمت مقرر کر دی۔لاہور جلسے کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ دینے والا ہی عمران خان سے مل سکے گا یہ رقم پاکستانی روپے میں 8 لاکھ 10ہزار سے

زائد بنتی ہے دوسری جانب اس اقدام پر تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر نے شدید غصے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US