Monday November 25, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف

دبئی : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن بننے کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ہیزل وُڈ نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے سیمی فائنل کے ہیرو مچل کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ مارٹن گپٹل اور ولیمسن کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں گپٹل مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ آف فارم رہنے والے ولیمسن نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ ولیمسن نے نئے بلے باز گلین فلپس کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 68رنز کی شراکت قائم کی جس میں فلپس کا حصہ صرف 18رنز کا رہا۔

مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

فلپس 18رنز بنانے کے بعد ہیزل وُڈ کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ دو گیند بعد ولیمسن بھی چلتے بنے۔ولیمسن نے 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی جو ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں ابتک کسی بھی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کےنقصان پر 172رنز بنائے۔ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا تھا کہ یہ وکٹ سیمی فائنل کے مقابلے میں قدرے خشک نظر آ رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ میچ کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن نیوزی لینڈ نے زخمی ڈیون کونوے کی جگہ ٹم سیفرٹ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔ میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ(کپتان)، سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ پر مشتمل ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے شامل ہیں ۔

ساری زندگی ایک بیٹے کی خواہش میں تڑپنے والے شخص کو نوے سال کی عمر میں اللہ نے 80 بیٹوں سے نواز دیا

FOLLOW US