Thursday May 9, 2024

نواز شریف قانون کے احترام میں نہیں بلکہ نیب عدالت میں اس لئے پیش ہورہے ہیں کہ۔۔۔فواد چودھری نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ مسلم لیگ (ن)کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں لندن کی جائیداد بچانے کے لیے عدالت میں جا رہے ہیں۔ پیر کومانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز فیملی کے خلاف مقدمات بہت تیزی سے سزا کی جانب جارہے ہیں۔فواد چوہدر ی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

FOLLOW US