Monday January 20, 2025

وہ گاڑیاں جو اب موٹروے پر نہیں چل سکیں گی ، موٹروے پولیس نے پابندی عائد کر دی ، سفر سے پہلے خبر پڑھ لیں

لاہور : اپلائیڈ فار گاڑیوں کے موٹروے پر داخلے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطباق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اپلائیڈ فار گاڑیوں کے موٹر وے پر داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسی گاڑیاں جن کی رجسٹریشن نہیں ہوئی وہ اپلائیڈ فار رجسٹریشن کی نمبر پلیٹ لگا کر موٹر وے پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔اس کے علاوہ غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے موٹر ویز پر داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے، جبکہ پولیس لائٹ لگا کر گھومنے والی غیر مجاز گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہزاروں ایسی گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ روکا گیا جن پر یا تو غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگی تھیں یا جنہوں نے اپلائڈ فار کی پلیٹ لگا رکھی تھی۔دوسری جانب نیشنل ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کی کسی قومی شاہراہ پر دنیا کا سب سے جدید انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔

احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ درخواستیں جمع اب تک 10 لاکھ افراد کامیابی سے اس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ ملتان تا سکھر ایم 5 موٹروے پر انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال کرنے کے بعد اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو خبردار کر دیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال ہونے سے کسی بھی گاڑی کی اوور اسپیڈنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرے کی آنکھ محفوظ کر لے گی۔پوری موٹروے پر ہر 10 کلومیٹر کے فاصلے سے جدید کیمرے لگائے گئے ہیں، جو خود کار نظام کے تحت ٹریفک کو مانیٹر کریں گے۔ ایم 5 موٹروے پر سفر کرنے والی کوئی بھی گاڑی اگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے، تو اس گاڑی کیخلاف خود کار نظام کے تحت ٹریفک چالان کاٹ لیا جائے گا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس ‘ پولیس کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے مل گئے

محمد رضوان جہاں جاتےہیں اپنے ساتھ تکیہ کیوں رکھتے ہیں؟آخرکار حقیقت سامنے آگئی

FOLLOW US