Monday January 20, 2025

ناظم جوکھیو قتل کیس ‘ پولیس کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے مل گئے

کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے مل گئے ، ناظم جوکھیو کا موبائل اور کپڑے فرانزک کے لیے بھجوائے جائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں تفتیشی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کرنے والی ٹیم کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے ملے ہیں ، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیشی عمل میں تیزی آچکی ہے ، اس دوران جام گوٹھ میں افضل جوکھیو ، نیاز اور جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیش بھی سامنے آئی ، جس کی روشنی میں مقتول کی آڈیو اور وڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے ، جن کی تلاش میں تفیشی ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ہمراہ جائے واقعہ کا دورہ کیا ۔

محمد رضوان جہاں جاتےہیں اپنے ساتھ تکیہ کیوں رکھتے ہیں؟آخرکار حقیقت سامنے آگئی

دوسری جانب ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کر لیا ، پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کر دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے حاصل کر لیا ہے ، مذکورہ ثبوت گرفتار کیے گئے ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی وی آر سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی ، برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے ، کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے ، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار ، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی بھی لوکیشن آئی ۔

رائیونڈ اجتماع میں دھماکہ ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں

ق لیگ کے سرکردہ رہنما اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل

FOLLOW US