کلرکہار: سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں قدرتی آبشار میں نہاتے ہوئے لاہور سے آئے تین نوجوان ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، مقامی افراد کے مطابق چھ افراد آبشار میں نہاتے ہوئے چٹانوں سے ٹکرا گئےجن میں سے تین جان کی بازی ہار گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان لاہور سے تفریح کی غرض سے کلر کہار کے خوبصورت سیاحتی مقام نیلا واہن آئے تھے، تاہم بدقسمتی سے آبشار کے تیز رفتار پانی کی زد میں آکر پھسل گئے اور چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عثمان، بلال اور ذولفقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ نیلا واہن کلرکہار سے 25 کلومیٹر آگے خوشاب روڈ پر بہت خوبصورت چشمہ ہے، جو وادی کے بیچوں بیچ واقع ہے۔
دپیکا پڈوکون کیساتھ تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر اداکار شہر یار منور کا ردعمل آگیا
حکومت نے اچانک سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ کیا بنی؟طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر