Thursday May 9, 2024

عمران خان نے چند ماہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کو دھوکا دے کر ان سے کون سا کام نکلوا لیا تھا؟؟جمائمہ نے اس بات کا کیسے بدلہ لیا؟؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فروری کے مہینے میں بشریٰ مانیکا کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا ۔۔ اس بارے میں ایک قومی روزنامہ امت نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کو ناراض کر دیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جب عمران خان بنی گالہ کی پراپرٹی کے کیس میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کے کےلئے اراضی کی خریداری کے ذرائع کو ظاہر کرنا مشکل ہو رہا تھا تو انھوںنے اپنےقریبی ساتھ

شیخ رشید سے جمائمہ خان سے ایک پھر بھی شادی کے بیانات دلوائے ۔ جمائمہ خان بھی ایسے بیانات پر خوش تھیں اور انھوںنے خوشی خوشی بنی گالہ کی اراضی کی خریداری کی رسیدیں اکٹھی کرنا شروع کر دیں ۔ لیکن جب عمران خان نے اپنا کام نکل جانے کے بعد بشریٰ مانیکا سے شادی کر لی تو جمائمہ خان اور ان کے بیٹوں کو اس بات کا شدید رنج تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے دونوں بیٹے پاکستان آکر بنی گالہ میں قیام کرتے تھے لیکن کپتان کی تیسری شادی پر ان میں سے کوئی بھی نہیں آیا۔ رپورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حالیہ دنوں میں لندن روانگی کے موقع پر بھی انھیں پیغام بھجوا یا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش کا بندو بست کرکے آئیں۔

FOLLOW US