Saturday May 18, 2024

ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے، اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے، علامہ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد: ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے، حکومت کا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہیں، ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ بہتر انداز میں حل ہوا، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے لیکن اولاد کو بھی ماں کا گریبان نہیں پکڑنا چاہیے ۔

سرکاری ٹی وی کا شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس، 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، زیادتی کرنے والے 10 افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 20 فروری کو اسلام آباد میں پیغام امن کانفرنس ہوگی ، جس میں امام کعبہ، قاضی القضاۃ فلسطین سمیت 5 ہزار علما شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تنظیم کےساتھ تصادم میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں تاہم مذاکرات کا راستہ ہی مسئلے کا حل تھا۔

چین نے بھارتی فوجیوں کے کان پکڑوا دیے، نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

بابراعظم سے غیر اخلاقی گفتگو ندا یاسر کو مہنگی پڑ گئی ، سوشل میڈیاپر طوفان آگیا، پاکستانی آگ بگولہ

FOLLOW US