Monday January 20, 2025

نماز کی بے ادبی کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔۔یہ شخص کون ہے؟پولیس کو آپ کیسے بتاسکتے ہیں؟

لاہور: پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود شخص کی تلاش شروع کردی ہے جو ڈھول کی تھاپ کے ساتھ نماز کے ارکان ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مجمع میں ڈھول بجایا جارہا ہے اور اس دوران ایک نوجوان اچانک نماز شروع کردیتا ہے اور اس دوران وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں کو ڈھول کی تھاپ پر حرکت بھی دے رہا ہے۔اس ویڈیو کے حوالے سے واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اور اس میں موجود نوجوان کون ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ایسے میں پنجاب پولیس نے بھی ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کریں۔

پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

’عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں‘ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے‘ وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی

FOLLOW US