Monday January 20, 2025

’عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں‘ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے‘ وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی

کراچی : ’عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں‘ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے‘ یہ پیشگوئی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی جانب سے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں جس کی وجہ سے وہ خود مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے کیوں کہ کہ ملک میں مہنگائی اتنی زیادہ کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اور عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ خیال رہے کہ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے چند روز قبل بھی ایک پیشگوئی کی ہے کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں ، ب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی،

لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے

ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بھانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن وہ دوسری پارٹی نہیں بنا سکتے اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بنا سکے تو کسی پارٹی میں چلے جائیں گے جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے ، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے ، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا ، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے،2022 میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہو گی۔

بیڈمنٹن سٹار ماحور شہزاد بھی بابر اعظم کی فین ہو گئیں پاکستانی کپتان کے بارے میں کیا کہا؟ جانیں

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15 روپے 36 پیسے ہو گئی

FOLLOW US