Monday November 25, 2024

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب پنشن نہیں ملے گی

مکوآنہ: سرکاری ملازمین کی پنشن حکومت پربوجھ بننے لگی ۔پنجاب حکومت اب پنشن فری نوکریاں دے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن اصلاحات پر مزید ورکنگ شروع کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جہاں دیگر مالیاتی پالیسیوں بارے جائزہ لیا گیا ،وہیں پنشن ریفارمز کے حوالے سے بھی بحث ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ریگولر پوسٹوں پر پنشن فری بھرتیوں کی تجویز دی ہے۔ پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی، اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو صرف تنخواہ اور الاؤنسز ہی دئیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن پالیسی تبدیل ہوگی، جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔

’عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں‘ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے‘ وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی

برطانیہ میں خالصتان پر ریفرنڈم نے مودی کو پریشان کر دیا

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15 روپے 36 پیسے ہو گئی

FOLLOW US