اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت قوم سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اپنے آج کے خطاب میں وہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے ۔ اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں غریب افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ، ان کیلئے بڑا پیکج لایا ہوں ۔ پہلے ہم ڈی فالٹ کی طرف جا رہے تھے، دوست ممالک نے ہماری مدد کی جس سے اب الحمد اللہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ۔ ا س کے بعد پوری دنیا میں کورونا کی لہر نے معیشت کو تباہ کیا ۔ زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے ۔ مگر پوری دنیا نے کورونا کے حوالے سے ہمارے اقدامات کی تعریف کی ۔ اس وقت پوری دنیا اور بھارت لاک ڈائون لگا چکے تھے تب پاکستان میں مکمل لاک ڈائون نہیں لگایا گیا جبکہ ہم اس خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رہے ۔ عالمی سطح پر پاکستان پر تیسرا ملک تھا جس نے کورونا کو شکست دی اور اپنے اقدامات سے پوری دنیا کو پاکستان کی تقلید پر مجبور کیا۔
“ن لیگ کی ریلیف پیکج پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف “تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی
امریکہ نے جب لاک ڈائون لگایا تو ان کی معیشت نیچے گئی اور انہوںن نے 4ہزار ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا جبکہ ہم نے 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ۔ سب سے پہلے ہم نے تعمیراتی شعبے کو کھولا اور اس شعبے میں 600ارب روپے کا پیکج دیا جس کے ثمرات ہمیں ساڑھے تین سو ارب کے فائدے کے نتیجے میں ملے ۔ ٹیکس کولیکشن میں 37 فیصد اضافہ ہوا ۔ ورلڈ اکنامک فورم نے ہمارے فیصلوں اور اقدامات کی تعریف کی ۔ تعمیراتی شعبے کے بعد ہم نے ذراعت پر توجہ دی اور پچھلے سال کی نسبت اس سال بہت سی فصلیں اچھی ہوئی جس سے کسانوں کی حالت بہتر ہوئی۔ نوجوانوں کی فیلڈ آئی ٹی میں پچھلے سال 37 فیصد اضافہ ہوا اور اس سال 75 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔ میڈیا اور اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے جو ان کا حق بھی ہے لیکن پاکستانی بتائیں کہ کیا اس کے ذمہ دار صرف ہم ہیں ؟ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی مگر پاکستان نے اس پر بہترین طریقے سے قابو کیا اس کی مثال اس سے لے لیں کہ ترکی میں 19 فیصد مہنگائی ہوئی او1ر چین میں 26 سال کی تاریخ مہنگائی بڑھی جبکہ یورپ میں بھی مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہوا مگر پاکستان میں صرف 9 فیصد اضافہ ہوا ۔ عمران خان نے کہا پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا کہ بنگلہ دیش کو ہی دیکھ لیں کہ وہاں پٹرول 200 روپے لیٹر ہے۔ جبکہ پاکستان میں 138روپے لیٹر ہے جس کی وجہ سے مجھے مجبوراً پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا ۔ اب پاکستانیوں کیلئے میں پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑےریلیف پیکج کا اعلان کر نے جا رہا ہوں ۔ 120 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کررہا ہوں جس سے 13کروڑو پاکستانی مستفید ہونگے ۔ اس پیکج کے تحت دالیں گھی اور آٹا پاکستانی 30 فیصد سستا حاصل کر سکیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے 2 بڑے خاندان اگر پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت ملک کو واپس کر دیں تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں تمام کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آدھی کردوں گا ۔