Sunday January 19, 2025

علی ظفر اور فواد خان ہمیں دے دواور ہمارا یہ کھلاڑی تم لے لو، بھارتیوں نے مطالبہ کرنا شروع کر دیا

اسلام آباد: بھارتی کرکٹ و فلم شائقین نے علی ظفر اور فواد خان کے بدلے پاکستانی مداحوں کو ویرات کوہلی دینے کی پیش کش کردی جب کہ ساتھ میں روہت شرما اور رشابھ پنت مفت میں دینے کی ہامی بھی بھرلی۔ہوا کچھ یوں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھارتی افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور ان کی کم سن بیٹی کو ’ریپ‘ کو دھمکی دینے کے بعد ایک پاکستانی خاتون نے بھارتی افراد کو ٹوئٹ میں طعنہ دیا کہ اگر انہیں ویرات پسند نہیں تو پھر انہیں پاکستان کے حوالے کردیا جائے۔سوہا تاز نامی خاتون نے مختصر ٹوئٹ کی کہ ’ہمیں دے دو ویرات کوہلی اگر پسند نہیں آ رہا تو‘۔ان کی مختصر ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ و فلم بلکہ بھارتی فلم و کرکٹ شائقین نے بھی کمنٹس کیے اور دونوں ممالک کے مداحوں کے درمیان شخصیات کے تبادلے کی بحث شروع ہوگئی۔زیادہ تر بھارتیوں نے ہامی بھری کو وہ علی ظفر اور فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی پاکستان کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری ہونے کی خبریں ، سٹیٹ بینک نے میدان میں آتے ہوئے واضح اعلان کردیا

کچھ بھارتی مداحوں نے تو ایک کے بدلے ایک شخصیت مانگی اور کہا کہ ویرات کوہلی کو لے جائیں اور علی ظفر کو بھارت بھجوادیں۔بعض بھارتی مداحوں نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو یہ پیش کش بھی کی کہ وہ ویرات کوہلی کے بدلے بابر اعظم کو بھارت کے حوالے کریں اور ساتھ میں رشابھ پنت بھی مفت میں لے لو۔کچھ بھارتیوں نے پاکستانیوں کو یاد دلایا کہ ویرات کوہلی ان کی کرکٹ ٹیم کو بھی بھارتی ٹیم کی طرح برباد کردے گا۔ایک بھارتی مداح نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ ان کے پاس کوئی انگریزی بولنے والا کھلاڑی ہے؟ایک مداح نے تو اداکار فواد خان کے بدلے پوری بھارتی ٹیم پاکستانیوں کو دینے کی پیش کش کرڈالی۔ایک خاتون بھارتی مداح نے تو پاکستانیوں سے قوی خان، زاہد احمد، عدنان صدیقی، سمیع خان، نعمان اعجاز، مدیحہ امام اور سجل علی بھی مانگ لیے اور ساتھ ہی درخواست کی کہ ان سے ویرات کوہلی نہ مانگا جائے بلکہ اس کے بدلے روی شاستری کو لے لیں۔ایک بھارتی مداح نے پاکستانیوں کو مہوش حیات اور نیلم منیر کے بدلے راکھی ساونت دینے کی پیش کش بھی کی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبر سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

FOLLOW US