Monday May 20, 2024

شیروں کے کارنامے بھی شیروں والے ہی ہوتے ہیں پاک فوج نے پاکستان کے ایک بڑے علاقے کا تنازعہ حل کر ڈالا،، فضا پاک آرمی زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھی

میران شاہ /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے کے حوالے سے جرگے میں مالی نقصان کے تخمینہ کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ فوری ازالہ کرے گی، تاجر نمائندگان نے انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا

اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں ،حکومت ہی حل کر سکتی ہے ، ہمارے مسائل باہر سے نہیں آئے۔اتوار کوپولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان میں تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے کے حوالے سے جرگہ ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی ،اس کے علاوہ جرگے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، پولیٹیکل ایجنٹ اور تاجر رہنما?ں نے شرکت کی۔ جرگے میں مالی نقصان کے تخمینہ کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جرگے نے فیصلہ کیا کہ نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ فوری ازالہ کرے گی۔ تاجر نمائندگان نے انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تاجر رہنما نے کہا ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں ، حکومت ہی حل کر سکتی ہے ، ہمارے مسائل باہر سے نہیں آئے۔صدر میرانشاہ مارکیٹ محمد صدیق نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے ، سب سے پہلے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ تاجر رہنما نے کہا کہ ہم علاقے میں امن بحالی کے مخالفین کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ،ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔ تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مشکور ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گی۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ میرانشاہ اور میر علی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ،دونوں کمیٹییاں مقررہ مدت میں دکانداروں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گی ، عمائدین اور مشران کے ساتھ مل کر علاقے کا امن بحال رکھیں گے۔جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر تاجر مسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا ،کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے۔قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کر قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔

FOLLOW US