Saturday April 20, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکیں بند ٹریفک پولیس نے مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ٹریفک پولیس نے مسافروں کو متبادل راستوں سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک ٹریفک کے لیے دونوں اطراف بند ہیں۔ نادرا چوک اور ایوب چوک ریڈ زون جانے اورآنےکے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر کے لیے نائتھ ایونیو استعمال کریں۔

افسوسناک خبر آگئی ، مولانا فضل الرحمٰن کی بلٹ پروف گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، پوری قوم میں تشویش کی لہر

فیض الاسلام اسٹاپ، مری روڈ پر سڑک ٹریفک کے دونوں اطراف سے بند ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو اسلام آباد ہائی وے پر موڑ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ تک سوہان اسٹاپ پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہے۔ شہری متبادل طور پر فیصل ایونیو استعمال کریں۔ مری روڈکو مریڑ چوک سے فیض آباد تک کنٹینر لگا کربند کر دیا گیا ہے۔
مری روڈ پر کسی طرف سے بھی ٹریفک داخل نہیں ہوسکے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نائنتھ ایونیو سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد جانے کے لیے پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ کے راستے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مال روڈ تمام ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔ ہائی کورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بھی آج ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گا۔ لاہور اور کراچی میں آج مظاہرے ہوں گے، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر اور جھنگ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکلیں گے۔

تیز آندھی اور موسلا دھار بارشیں ، کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئےفیٹف کا شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف جاری کیسز میں تیزی لانے پر زوراظہر مشوانی کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US