Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز! آریان خان کی گھر جائیں گے یا دوبارہ جیل میں؟ درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور : بھارتی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے آریان خان کے علاوہ دیگر دو اور ملزمان کو بھی منشیات کیس میں ضمانت دینے سے انکار کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ آریان خان کو سمندر ی جہاز پر جاری ریو پارٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 17 دنوں سے جیل میں ہیں ۔عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیاہے جس میں ضمانت مسترد کر دی گئی ہے ۔آریان خان کے علاوہ ان کے ہمراہ دیگر 7 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس میں ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا بھی شامل تھیں ۔ آریان خان ممبئی کی مشہور زمانہ آرتھر جیل میں ہیں ۔آریان خان اور ان کے دوست اباز مرچنٹ اور منمن کے وکلاء کا کہناہے کہ عدالتی فیصلہ موصول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، فیصلے میں دیکھا جائے گا کہ ضمانت کیوں مسترد کی گئی۔تینوں کے وکلاء جلد ہی ممبئی ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ایمان مزاری کا ٹویٹر پیغام

چوہدری نثار نے نئی جماعت “جناح لیگ” کی پیدائش کا عندیہ دے دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایوان میں پیش تحریک کے حق میں 33 ارکان نے کھڑے ہوکر حمایت کردی ہے

FOLLOW US