Saturday April 20, 2024

بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں یہ بدترین حکومت آئی ہے، شہباز شریف

کراچی : شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں یہ بدترین حکومت آئی ہے، ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے 12 ربیع الاول سے چند دن پہلے سب کچھ مہنگا کر دیا- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یہاں ہم دن رات ریاست مدینہ کا ذکر سنتے ہیں، کہاں ریاست مدینہ اور کہاں یہ حکومت، موجودہ حکومت ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے، ریاست مدینہ میں ناانصافی اور کمر توڑ مہنگائی نہیں تھی، کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا، کسی بیوہ کی حق تلفی نہیں ہوتی تھی، ریاست مدینہ میں بےروزگاری نہیں تھی۔

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

ریاست مدینہ کا نام لینے والی حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ بجلی کے بل بم بن کر عوام پر گر رہے ہیں۔ بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ یہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آٹا، چینی اور دال 20 ہزار ماہانہ کمانے والوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے، غریب بجلی کا بل اور ادویات کہاں سے لائے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا، آئی ایم ایف اب بھی ان سے راضی نہیں ہوا، اللہ جانتا ہے کہ اس تباہی کا انجام کیا ہو گا۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا تھا کہ معیشت درست سمت جارہی ہے، لوگ چینی اور آٹے میں لٹ گئے اور کہتے ہیں معیشت درست سمت میں جارہی ہے، 15 ہزار ارب روپے کے قرضے لے لیے مگر ایک اینٹ نہ لگائی، اگر یہی 15 ہزار ارب عوام میں تقسیم کیے جاتے تو فی کس ساڑھے تین لاکھ روپے آتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ غریبوں کی جتنی حق تلفی اس حکومت نے کی ہے ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کی، مہنگائی کے خلاف ہم نے کمر کس لی ہے، مہنگائی کا سونامی اس دھاندلی زدہ حکومت کو بہالے جائے گا، ہم ملک کے کونے کونے میں مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کر لے جا رہا ہے۔

سرد موسم میں کیسے گرتےہوئے بالوں کو گرنے سے بچایا جائے؟ طبی ماہرین کی نئی اور حیران کن تحقیق سامنے آگئی!

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

FOLLOW US