Sunday January 19, 2025

سرد موسم میں کیسے گرتےہوئے بالوں کو گرنے سے بچایا جائے؟ طبی ماہرین کی نئی اور حیران کن تحقیق سامنے آگئی!

اسلام آباد: موسم سرما کی آمد آمد ہے ایسے موسم مرد و خواتین کو اکثر بال گرنے، روکھے ہونے اور بالوں میں خشکی کی شکایات درپیش ہوتی ہے جس سے وہ چھٹکارا پانے کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ہم اپنے قارئین کو سرد و خشک موسم میں بال گرنے سے روکنے اور روکھے بالوں کو سیدھا کرنے کا طریقہ بتائے گا۔رپورٹ کے مطابق سردیوں میں لوگوں کی اکثر تعداد نہانے کے لیے
گرم پانی کا استعمال کرتی ہے اور اس وجہ سے بھی بالوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔ہیئر ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ سردی میں خنکی زیادہ ہوتی ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کھانا پینا اور موسم کی کن چیزوں کی وجہ سے بالوں میں خشکی پیدا ہوتی ہے اور گرنے اور کس وجہ سے بالوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایکسپرٹس کا کہنا تھا کہ وٹامن ای کا استعمال بالوں کی چمک کو بڑھاتا ہے اس کے علاوہ بالوں کی نیرشمنٹ (تیل لگانا) ضروری ہے، تیل سے بالوں کو بھرنا نہیں ہے اور تیل کو لگاکر سونا بھی نہیں ہے 30 سے 35 منٹ میں بالوں کو دھو لیں۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کے دانے انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں، ان کی افادیت نا صرف طب بلکہ سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت شدہ ہے، کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوطی اور نمی فراہم کرتا ہے، کلونجی کے نیم گرم تیل سے اگر بالوں کی جڑوں میں مساج کیا جائے تو بال مضبوط، لمبے گھنے اور ملائم ہو جاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کلونجی کے تیل میں چند اجزا کا اضافہ کر لیا جائے تو یہ جھڑتے بالوں کا بہترین علاج ثابت ہوتا ہے۔کلونجی کے تیل کو فارمولا تیل بنانے کا طریقہ:کلونجی کے تیل میں کلونجی کے ہم وزن سرسوں اور زیتون کا تیل شامل کریں اور پھر آدھی مقدار میں بادام اور ناریل کا تیل بھی ملالیں۔تمام اجزا سے حاصل کردہ تیل اچھی طرح مکس کرنے کے بعد دو سے تین چمچ کلونجی شامل کرکے کانچ کی بوتل میں ڈال لیں اور روزانہ تیز دھوپ کی تپش میں رکھیں اور شام ہوتے ہی چھاؤں میں منتقل کردیں۔یہ عمل ایک ہفتے تک دوہرانا ہے، اس کے بعد تیل کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں۔

پی ڈی ایم کا 20 اکتوبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا اعلان عوام مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے دب گئی ہے، مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے،

“نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ اگلے ایک سے دو ماہ میں واپس ہوجائے گا” ثنا بچہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US