Sunday January 19, 2025

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام اباد : وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنانے کا اعلان کردیا ، شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں ، مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا ، اس حوالے سے قدیرخان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے اور ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں ، مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان انتقال کرگئے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا ، شدید تکلیف کے باعث انہیں صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا ،

چینی حکومت کے حکم پر ایپل نے “قرآن مجید” ایپلی کیشن پر پابندی لگادی

جس کے بعد محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی کیوں کہ انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے سفر آخرت سے قبل نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھائی جائے ، ن کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر الغزالی نے پڑھائی جس میں تمام وفاقی وزراء ، مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی شریک ہوئے ،اس کے علاوہ قائم مقام صدر مملکت ، چیئرمین جوائنٹ چیف سمیت تمام اعلی ریاستی شخصیات بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئیں ، اس موقع پر عوام کا جم غفیر بھی اپنے محسن کو الوداع کہنے کے لیےاسلام آباد کی فیصل مسجد پہنچا ، اس موقع پر اسلام آباد میں فیصل مسجد اور اس کے اطراف میں ابر رحمت بھی برستا رہا ۔جب کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، قومی ہیرو کیلئے دو قبریں تیار گئی تھیں ایک اسلام آباد کی فیصل مسجد جب کہ دوسری ایچ ایٹ قبرستان تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں کی گئی کیوں کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے اہلخانہ نے ایچ 8 میں تدفین کا فیصلہ کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

FOLLOW US