Sunday January 19, 2025

چینی حکومت کے حکم پر ایپل نے “قرآن مجید” ایپلی کیشن پر پابندی لگادی

بیجنگ : سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے چینی حکومت کے حکم پر قرآن کریم کی ایپلی کیشن “قرآن مجید” اپنے سٹور سے ہٹادی ۔ بی بی سی کے مطابق قرآن مجید ایپ چین کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے ۔ یہ دنیا بھر میں ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے جس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ریویوز بھی موجود ہیں۔ اس ایپ کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں مسلمان استعمال کرتے ہیں۔ چین میں قرآن مجید ایپلی کیشن پر پابندی، کامران خان بھی میدان میں آگئے قرآن مجید ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے ” ایپل کے مطابق ، ہماری ایپ قرآن مجید چین میں ایپ سٹور سے ہٹا دی گئی ہے کیونکہ اس میں ایسا مواد موجود تھا جس کیلئے چینی حکام سے علیحدہ سے اجازت درکار تھی، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چینی حکام سے جلد از جلد رابطہ کرکے اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔”کمپنی کے مطابق قرآن مجید ایپ کے چین میں 10 لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

شہر یار آفریدی امریکہ کے بعد فرانس میں بھی رسوا، پاکستانیوںکے سخت سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا

FOLLOW US