Sunday January 19, 2025

آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں میں فوراً اضافہ نہیں کیا جائےگا، شوکت ترین

واشنگٹن : وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں فوراً اضافہ نہیں کیا جائے گا، بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی چھٹی قسط جلد ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ سے پاکستان کی معیشت متاثرہوئی، عمران خان نے اقتدارمیں آکر ڈوبتی معیشت کو بچایا اور پاکستانی معیشت کو بچانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے۔ زراعت اوردیگر شعبوں کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کیے، پاکستانی معیشت 5 فیصد کی رفتارسے زیادہ ترقی کرے گی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں اصلاحاتی ایجنڈے پرکام جاری رکھے ہوئے ہیں، نوجوان ملکی آبادی کا 60 فیصد ہیں جنہیں نوکریاں چاہئیں، حکومت سستے گھر اور صحت کارڈ فراہم کررہی ہے۔

مردان کی ایک طالبہ کے 1100میں سے 1100نمبر لینے سب پریشان تھے مگر پنجاب کے رزلٹ نے تو تاریخ ہی بدل ڈالی

عالمی معیشت کو کورونا وبا سے شدید نقصان پہنچا، حکومت نے کورونا وبا کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا، مستحکم طبقے کوترقی کے ثمرات پہنچائیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکار ہے، بحران سنگین ہواتومہاجرین مختلف ممالک میں جانے پرمجبورہوں گے، افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کے حق میں ہیں۔مزید برآں وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر اقتصادی امور عمر ایوب ورچوئلی شریک ہوئے۔

حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،عمران خان ہم لوگوں کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھا نہیں پا رہے

جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے کر پولیس کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، عائشہ ٹک ٹاکر کیخلاف پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے

FOLLOW US