Monday January 20, 2025

ٹک ٹاکر عائشہ کیس میں نیا موڑ آنے پر اقرارالحسن کا موقف آگیا عائشہ اکرم مینارِ پاکستان خود گئی یا اسے کوئی وہاں لے کر گیا

کراچی : ٹک ٹاکر عائشہ کیس میں نیا موڑ آنے پر اقرارالحسن کا موقف آگیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن سید اقرار الحسن نے کہا ہے کہ عائشہ اکرام مینارِ پاکستان خود گئی یا اسے کوئی وہاں لے کر گیا ، وہ پرہیز گار تھی یا خدانخواستہ طوائف‘ اُس کے کپڑے پھاڑنے کا حق کسی کو نہیں تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ صرف اس ایک بات پر ہم سب کو اُس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے تھا کیوں کہ ہمیں ہر اُس عورت کا ساتھ دینا ہے جس کے ساتھ بدتہذیبی کی جائے۔ ادھر گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق ایک بار پھر ویڈیو بیان جاری کیا،

جب میرا انتقال ہو تو ہر شہر ، ہر گائوں ، ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھا اور دعا کرنا کہ ۔۔۔! محسن پاکستان کی آخری وصیت نے پاکستانیوں کو آبدیدہ کر دیا ، کیا یہ وصیت پوری کریں گے ؟ 

جس میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ حلفا کہتی ہوں کہ مجھے اسے بارے کچھ علم نہیں تھا،اب مجھے اور میرے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، متاثرہ لڑکی نے وزیر اعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو عناصر بلیک میل کرتے رہے ہیں ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،تاکہ آئندہ آنے والی نسل کو بلیک میل کرنے پہلے یہ عناصر ہزار بار سوچیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں ، اپنے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا ہے کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کرائی گئی ، دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی تاہم عدالت نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں‘ آرمی چیف

قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعظم انہوں نے ہمیں ایک جارحیت والے بڑے ایٹمی پڑوسی کے خلاف تحفظ فراہم کیا۔

FOLLOW US