Monday January 20, 2025

قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعظم انہوں نے ہمیں ایک جارحیت والے بڑے ایٹمی پڑوسی کے خلاف تحفظ فراہم کیا۔

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ، انہوں نے ہمیں ایک جارحیت والے بڑے ایٹمی پڑوسی کے خلاف تحفظ فراہم کیا ہے ، پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ذاتی طور پر 1982 سے جانتا تھا ، ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ، قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا اعلان

وہ عورت کبھی شوہر کے دل پر راج نہیں کر سکتی جو شوہر کے ساتھ ۔! گُر کی باتیں جو ہر پاکستانی لڑکی کو ان کی مائیں بتاتی ہیں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این اسی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا ، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات قومی سانحہ ہے ، پاکستان کی سلامتی کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں ، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر قدیر خان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے۔ یاد رہے کہ معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان انتقال کرگئے ہیں ، محسن پاکستان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی کیوں کہ انہوں نے وصیت کی تھی ان کے سفر آخرت سے قبل نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھائی جائے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا آج شدید تکلیف کے باعث انہیں صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز خیبرپختونخوا سے کرنے کی تیاریاں مرحلہ وار انتخابات کا نومبر سے آغاز ہونے کا امکان

FOLLOW US