Sunday January 19, 2025

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز خیبرپختونخوا سے کرنے کی تیاریاں مرحلہ وار انتخابات کا نومبر سے آغاز ہونے کا امکان

اسلام: ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز خیبرپختونخوا سے کرنے کی تیاریاں، مرحلہ وار انتخابات کا نومبر سے آغاز ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے لیے جوڈیشل احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت انتخابات کی ابتداء خیبر پختونخوا سے ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا جہاں نومبر سے مرحلہ وار انتخابات شروع ہوں گے،الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص فنڈز بھی مانگ لیے ہیں،اس حوالے سے فوری فنڈز فراہمی کے لیے مراسلہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

قبلہ اول میں نماز جمعہ کے اجتماع میں 50 ہزار فلسطینیوں کی شرکت فلسطینی شہری گروپوں کی شکل میں مسجد اقصی داخل

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ رواں سال خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ جبکہ وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست کرانے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ، پرویز الہٰی، محمود الرشید اور راجا بشارت نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہوئے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات براہ راست کرانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں نے بلدیاتی انتخابات بالواسطہ کرانے کی تجویز دی تھی۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ ولیج کونسل کے انتخابات بھی براہ راست تاہم غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق زیراعظم نئے بلدیاتی نظام کی منظوری پر مسلم لیگ ق کو اعتماد میں لیا اور ان کی مشاورت سے بل کے نکات کو حتمی شکل دی گئی۔

’مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سیکیورٹی مانگ لی

مولانا طارق جمیل نے سکالر انجنئیر محمد علی مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتا دی

FOLLOW US