Sunday January 19, 2025

بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

پشاور: مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نےضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنےاورالرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔

بڑے بڑوں کی گرفتاری کی تیاری۔۔ وفاقی وزرا ، میڈیا مالکان سمیت 7سوپاکستانیوں کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری ، پوری قوم کیلئے بری خبر آگئی

یاد رہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کوہستان ، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، دیر ، چترال ، پشاور ، کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے۔‎دوسری جانب ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 18 فیصد، آزاد کشمیر میں 17 فیصد جبکہ پنجاب میں 9 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے کچھ ریجنز میں معمول سے زائد مون سون بارشیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 21 فیصد، بلوچستان میں 18 فیصد اور خیبرپختونخواہ میں 5 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، صرف کچھ علاقوں میں معلوم سے زائد مون سون بارشیں ہوئیں۔

”عائشہ نے مجھے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے پانچ لاکھ روپے لینے کا کہا اور ۔۔“ریمبو نے گرفتاری کے بعد الٹا متاثرہ لڑکی پر الزام لگانا شروع کر دیئے

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، صہیب مقصود کی جگہ کس کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کا سب سے زیادہ امکان ہے ؟ نام سامنے آ گیا

FOLLOW US