Wednesday January 22, 2025

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ، پانچ جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقہ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کیا گیا۔ حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار اسحاق، حوالدار زاہد، لانس نائیک ولی، لانس نائیک المجید اور لیویز سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔ شہداء کا تعلق چارسدہ، کرم، خیبر، کرم اور سپن وام سے ہے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

’بیٹی نے روتے ہوئے ویڈیو کے بارے میں بتایا، سب سے زیادہ اثر بیوی پر ہوا‘ مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد زبیر عمر پہلی بار منظر عام پر آگئے

نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو اپنے باپ کے بھائیوں سے کتنی ملیں چھین لی تھی۔۔؟ انکشافات نے تہلکہ مچادیا

FOLLOW US