Sunday January 19, 2025

مریم نواز کا پارٹی میں اختلافات کا اعتراف، کھل کر بول پڑیں

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کرلیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے لیگی کارکنوں کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر وقت بیانیے کی بات اس لیے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے، کسی اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں ہے، نوازشریف کا ایک ہی بیانیہ ہے۔ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتا ہے اس میں پریشانی کی ضرورت نہیں، میاں صاحب فیصلہ کرتے ہیں تو شہباز اور حمزہ سمیت سب سپاہی بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہوں گے دشمن کا وار کامیاب ہوگا، اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی، پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے، پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھرفری اینڈ فیئر الیکشن ملے گا، ظالم پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے، ہر بار دھاندلی نہیں ہوتی، ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

کسی کی ویڈیو لیک کرنا گناہ ہے، اسلام گناہ پر پردہ ڈالنے کا پیغام دیتا ہے مجھے خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹیرین کی انتہائی نازیبا ویڈیوز بھیجی گئی۔معروف صحافی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئیں، ایک بار پھر نواز شریف اور شہبازشریف سرخرو ہوئے۔ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا کہ سچ اور جھوٹ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن لمبی ریس کا گھوڑا ہے، ہمارا مستقبل ماضی سے زیادہ شاندار ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، مکافات عمل زندگی کا سب سے بڑا اصول ہے، اگر دنیا دنیاوی طاقتوں پر چلتی رہتی تو کسی کا محاسبہ نہ ہوتا، سزا اور جزا حشر کے دن تک موقوف نہیں ہوتی،زندگی خود سزا دیتی ہے۔ مریم نوازنے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جماعت بھی ہے جو کہتی ہے ہم لڑنہیں سکتے مجبور ہیں، وہ جماعت ظاہر ایسے کرتی ہے جیسے ان کی حکومت بننے والی ہے۔

’شہباز شریف کو 6 مہینے میں 25 سال قید کی سزا ہو جائے گی‘ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

FOLLOW US