Monday November 25, 2024

وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی کی نااہلی سے متعلق درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے جبکہ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سے درخواست گزار نے موقف اختیار کرر کھا ہے کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔

’مجھے جھوٹ سے نفرت ہے لیکن کبھی کبھار خود اس کا سہارا لیتی ہوں‘ ماہرہ خان کا حیران کن انکشاف

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا، چین کا جواب بھی آگیا

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

FOLLOW US